ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بریتھویٹ کا بالنگ ایکشن مشکوک

بریتھویٹ کا بالنگ ایکشن مشکوک

Mon, 21 Aug 2017 20:59:37  SO Admin   S.O. News Service

برمنگھم،21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کریگ برتھویٹ کابالنگ ایکشن مشکوک ثابت ہوا ہے۔اس معاملے کی وجہ سے، اب وہ اگلے 14دن کے اندر اندر تحقیقات کے عمل سے گزریں گے،تاہم تحقیقات کے نتائج تک انہیں بین الاقوامی طور پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہے۔برتھویت ویسٹ انڈیز کے اوپنر ہیں اور ضرورت پڑنے پراسپن بالنگ بھی کرسکتے ہیں ہے۔اس نے اپنے کیریئر میں اب تک 38میچز میں 12وکٹ حاصل کئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2000سے زائد رنز مکمل کرلئے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بریتھویٹ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے تھے، وہیں دوسری اننگز میں انہوں نے معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے سے پہلے 40رنز بنا لئے تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 209رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 


Share: